ہومپاکستانفرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز) فرانس کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گیئلے نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفیر نکولس گلے کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت اور مضبوطی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سیاسی روابط، اقتصادی تعاون، ترقیاتی شعبے میں تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ سطح پر باقاعدہ روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

علاقائی اور عالمی امور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سفیر نکولس گیئلے کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔