ہومبریکنگ نیوزبنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی۔

عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا۔

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان کو سزائے موت سنائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔