ہومتازہ ترینجدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے بانی سینئر ممبر اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد نقاب خان کو اعزازی شیلڈ سے نواز دیا گیا

جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے بانی سینئر ممبر اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد نقاب خان کو اعزازی شیلڈ سے نواز دیا گیا

جدہ : (خالد نواز چیمہ) انسٹی ٹیوٹ آف پاسپورٹس میں مردوں کے بنیادی انفرادی کورس کی گریجویشن تقریب سعودی عرب کے وزیر داخلہ عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف آل سعود کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات اور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران جدہ پاکستان انوسٹر فورم کے بانی سینئر ممبر اور اے بی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد نقاب خان کو ان کی خدمات، تعاون اور اداروں کے ساتھ مؤثر شراکت داری کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
یہ اعزاز ڈاکٹر محمد نقاب خان اور ان کے ادارے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا گیا۔ تقریب کا یہ یادگار لمحہ باہمی اعتماد، شراکت داری اور مملکت سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر محمد نقاب خان نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خدمت اور مملکت کی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی سرمایہ کار اور کاروباری برادری اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی۔
تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر محمد نقاب خان کو اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان انوسٹر فورم کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔