ہومپاکستاناخلاق حسین کو سی ڈی اے کا ڈائریکٹر واٹر سپلائی تعینات کردیا گیا

اخلاق حسین کو سی ڈی اے کا ڈائریکٹر واٹر سپلائی تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے افسر کی تعیناتی و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق اخلاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر (E&M)، بی پی ایس-18 جو اس وقت ایچ آر ڈی میں رپورٹ کر رہے تھے، کو فوری طور پر ڈائریکٹر واٹر سپلائی (او پی ایس) تعینات کردیا گیا ہے۔آفس آرڈر کے مطابق مذکورہ عہدے کا چارج جوہر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر (سول)، بی پی ایس-18 سے واپس لے لیا گیا ہے۔ چارج چھوڑنے اور سنبھالنے کی رپورٹس ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔احکامات چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔

dc2efbb2 fb12 48b1 993b 38da93216af4

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔