ہومتازہ ترینجماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کیخلاف لیاقت باغ میں احتجاجی دھر نا جا ری

جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کیخلاف لیاقت باغ میں احتجاجی دھر نا جا ری

اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں بھی احتجاجی دھر نا چو تھے روز بھی جاری ہے، دھر نے میں راولپنڈی اور اس کے گردونواح سے بڑی تعداد میں شہری اور جماعت اسلامی کے کارکنان اور برادرز تنظیموں کے کارکنان سمیت امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شہر سید عارف شیرازی، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی دیہی راجہ محمد جواد، امیر جماعت اسلامی مر ی غلام احمد عباسی بھی اس موقع پر مو جو د تھے۔

جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے اس موقع پر شر کا دھر نا اور میڈیا سے خطاب کر تے ہو ئے کہا حکومت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 روپے فی لیٹر پیٹرول میں اضافہ کیا ہے،ہم ا س کی شدید مذمت کرتے ہیں،عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھا اپنی جگہ لیکن لیوی بھتہ ٹیکس کا کوئی جواز نہیں ہے، پیٹرول کی قیمت سے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، اگر مہنگائی ہوتی ہے تو کسی ایک پارٹی کے ورکر کے لیے نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کے لیے ہوتی ہے، پٹرولیم لیوی عوام پر مسلط کیا گیا ظالمانہ بھتہ ٹیکس ہے، حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے، اگر حکومت نے لیوی ختم نہ کی اور تیل کی قیمتیں کم نہ کیں تو عوامی احتجاج اور دھرنا حکومت گرا، انقلاب لا تحریک میں تبدیل ہوجائے گا، پٹرولیم لیوی کا بوجھ براہِ راست عام آدمی پر پڑتا ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زراعت اور روزمرہ استعمال کی ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

انھوں نے کہاہر حکومت کہتی ہے کہ آئی ایم ایف نے بردباد کردیا ہم کشکول توڑ دیں گے لیکن اقتدار میں آتے ہیں ہی آئی ایم ایف سے رابطے شروع ہوجاتے ہیں، انھوں نے کہا جماعت اسلامی راولپنڈی نے بھی بھتہ لیوی کے خلاف عوام سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کی پیٹرول لیوی بھتہ کے خلاف عوامی جدو جہد، احتجاج اور ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں اورآج لیاقت باغ کی تاریخی مقام پر احتجاجی دھر نے کا آغاز کر دیا گیا ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن جب اسلام آباد کی کال دیں گے تو اہلیان راولپنڈی اور ملک کے ہر حصے سے عوام ڈی چوک پہنچیں گے، اقبال خان نے کہاحکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، 24 دنوں سے پاکستان کے 32 شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر فرد پریشان ہے، گھروں کا کرایہ ا داکیا جائے یا بچوں کی اسکول کی فیس،حکومت نے تاجروں کو بھی نہیں چھوڑا انہیں بھی تباہ کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔