اسلام آباد:(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، جن پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔سی ڈی اے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق محمد حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ) بی پی ایس-18 کو ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر-II (ریجنل پلاننگ) تعینات کردیا گیا ہے۔
مذکورہ عہدے کا چارج ٹاؤن پلانر بی پی ایس-17 حنین ہمایوں خان سے واپس لے لیا گیا ہے۔غلام حفیظ، پروجیکٹ مینیجر کو ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کے بعد میٹرو بس پروجیکٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ذوالفقار علی جونیجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایگزیکٹو کیڈر) بی پی ایس-17 کو ڈپٹی ڈائریکٹر (لیبر ریلیشنز) او پی ایس مقرر کیا گیا ہے۔سعدیہ ثروت، ڈپٹی مینیجر ٹورازم سروسز کو ڈپٹی مینیجر ٹورازم سروسز، اسپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سیما بیگم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایگزیکٹو کیڈر) بی پی ایس-17 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لاء) مقرر کردیا گیا ہے۔آفس آرڈر کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو چارج چھوڑنے اور سنبھالنے کی رپورٹس ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

