ہومپاکستانپاکستان اور شام کے درمیان ڈیجیٹل و براڈکاسٹ میڈیا میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور شام کے درمیان ڈیجیٹل و براڈکاسٹ میڈیا میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے بدھ کے روز پاکستان میں شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الرعی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور شام کے باہمی تعلقات، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ میڈیا کے شعبوں میں پیش رفت اور تعاون کے نئے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فہد ہارون نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا، جبکہ شام کے میڈیا اور ڈیجیٹل منظرنامے میں ہونے والی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور بامقصد مکالمے کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔