ہومپاکستانامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ

راولپنڈی(سب نیوز)امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔
امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان فوری طور پر تاحکم ثانی نافذکردیاگیا،جیل کے اطراف مختلف مقامات پر آٹھ پولیس ناکے لگائے جائیں گے،ناکے داہگل، گیٹ ون، گیٹ فائیو،فارماسیوٹیکل فیکٹری، گورکھپور، چکری اور ٹھلیاں میں قائم کیے جائیں گے۔
سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،داہگل سے گورکھپور تک تمام پٹرول پمپس،ہوٹلز اوردکانیں بند کروائی جائیں گی،سیکیورٹی سپرویژن کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کو سونپی گئی ہے،سیکیورٹی انتظامات کیلئے رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔