ہومبریکنگ نیوزرومانیہ کے سفیر ایچ ای ڈین اسٹوینیسکو کا لاہور میں روایتی پنجابی استقبال، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

رومانیہ کے سفیر ایچ ای ڈین اسٹوینیسکو کا لاہور میں روایتی پنجابی استقبال، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ایچ ای ڈین اسٹوینیسکو کو اپنے سرکاری دور لاہور کے پہلے روز روایتی پنجابی انداز میں پرتپاک استقبال سے نوازا گیا۔سفیر ڈین اسٹوینیسکو کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری روابط کے استحکام اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے، خصوصا صوبہ پنجاب کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

اپنے دورے کے دوران رومانیہ کے سفیر نے لاہور آرگینک ولیج میں پنجاب کی شاندار مہمان نوازی اور ثقافتی روایات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال پر ڈاکٹر قیصر رفیق کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی روایات، ثقافت اور مہمان نوازی پاکستان کا خوبصورت تشخص پیش کرتی ہیں۔ رومانیہ کے سفیر کے دور لاہور کو پاکستان اور رومانیہ کے درمیان بالخصوص پنجاب کی سطح پر تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔