اسلام آباد: معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وسیم خان منگل نے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او) کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے فروغ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سماجی ترقی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے حوالے سے مختلف ورکنگ مواقع، باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بامعنی تعاون کے امکانات کو تلاش کیا جائے گا اور مستقبل میں مختلف مشترکہ اقدامات پر مل کر کام کیا جائے گا۔
ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کی ترقی، سماجی بہبود اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
