اسلام آباد، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان نے پاکستان میں اطالوی ٹریڈ کمشنر ڈاکٹر سالواتورے پارانو سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آئندہ متوقع ماربل اور اسٹون پالیسی پر خصوصی طور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اس شعبے کی مسابقت بڑھانے، ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور برآمدی صلاحیت میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے ماربل اور اسٹون کی صنعت میں استعمال ہونے والی جدید مشینری اور ٹیکنالوجی سمیت باہمی تعاون کے دیگر متعلقہ شعبوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ماربل اور اسٹون انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں، باہمی تعاون کے مزید مواقع، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس شعبے کی ترقی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
