ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد؛ عدالت کا عمران خان کے خلاف بارہ کہو میں درج مقدمے کے جیل ٹرائل کا عندیہ

اسلام آباد؛ عدالت کا عمران خان کے خلاف بارہ کہو میں درج مقدمے کے جیل ٹرائل کا عندیہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کے جیل ٹرائل کا عندیہ دے دیا۔انسداد دہشت گردعی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیس کی سماعت کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے، کیا پتا اسی کیس میں شروع ہو جائے جو میرے پاس زیر سماعت ہے۔

جج نے کہا کہ جیل ٹرائل سے متعلق عدالت کی جانب سے وزرات قانون کو لکھ گئے خط کے حوالے سے کوئی جواب نہ آسکا۔پی ٹی آئی وکیل مرتضی طوری نے عدالت سے کہا کہ کیا وزارت قانون نے خط کا جواب دے دیا تاہم جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلا کیس کال کروا دیا۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ باہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائیکے 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔