اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں روسی سفارتخانے کے چیف آف پروٹوکول سرگئی چیکلین کی سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے چیمبر آمد، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران روسی سفیر کی جانب سے قائدِ حزبِ اختلاف کو خصوصی ملاقات کا پیغام پہنچایا گیا، جسے علامہ ناصر عباس نے قبول کر لیا۔ قائدِ حزبِ اختلاف کی آئندہ دنوں میں روسی سفیر سے ملاقات ہو گی۔
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
