لوساکا:جمہوریہ زیمبیا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن شیئن حوئی نے زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں زیمبیا کے صدر ہکائیندے ہیچلیما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ 2 تاریخ کو،صدر ہکائیندے ہیچلیما نے ایوان صدر میں شیئن حوئی سے ملاقات کی۔ شیئن حوئی نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو گہرا کرنے، مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ چین-زیمبیا جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی مزید ترقی کوعملی جامہ پہنایا جا سکے۔ صدر ہیچلیما نے صدر شی جن پھنگ کا خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیمبیا ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا اور نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوستانہ اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فعال طور پر وسعت دے گا۔
چینی صدر کی خصوصی ایلچی کی زیمبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
