لندن (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹوں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔
لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ 389 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز 177 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شرو ع کی اور بقیہ بیٹرز اسکور میں 31 رنز کا اضافہ کرکے آوٹ ہوگئے۔انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں ڈین لارنس نے 54، ہیری بروک نے 34 اور اوپنر ایمیلیو گے نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔
محمد عباس نے 57رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو کھلاڑی پویلین بھیجے، انگلش ٹیم کو پاکستان پر مجموعی طور پر 388 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، اوپنر اذان اویس 6، عبداللہ شفیق صفر اور کپتان بابر اعظم 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
جمائما بیٹوں کے ہمراہ لارڈز میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ دیکھنے پہنچ گئیں، تصویر بھی شیئر کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
