اسلام آباد (سب نیوز)رجسٹرار سپریم کورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔رجسٹرار آفس کا موقف ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائرہوسکتی ہیں، ستائیسویں ترمیم جسٹس (ر)شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا تھا، قانون سازاسمبلی نے1973 کےآئین میں سپریم کورٹ کواعلی ترین عدالت قراردیا تھا، آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔درخواست کے متن کے مطابق عدلیہ کی آزادی کا براہ راست تعلق ججز کی تعیناتی سے ہے، ستائیسویں ترمیم میں دراصل آئین کو پامال کیا گیا ہے، سپریم کورٹ ستائیسویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ اس سے قبل بھی 27 ویں ترمیم کیخلاف ایک درخواست وصول کرنے سے انکار کرچکی ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کا 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
