ہومپاکستانپمز سانحے کا کوئی ذمہ دار بچ نہیں پائے گا، وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پمز سانحے کا کوئی ذمہ دار بچ نہیں پائے گا، وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو وزیراعظم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے، پمز اسپتال سانحے کا کوئی ذمہ دار بچ نہیں پائے گا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جن کے لختِ جگر اس سانحے میں جاں بحق ہوئے، ان سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور شہید بچوں کے لیے دعاگو ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں جو بھی کوتاہی یا غفلت کا مرتکب پایا گیا اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کر رہا ہوں۔ 12 ربیع الاول کی وجہ سے میں کراچی میں تھا۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں صبح 6 بج کر 38 منٹ پر سپارک نظر آ رہا ہے جبکہ 7 بجے تک کمروں میں دھواں بھر چکا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اے سی کے اندر سپارک ہوا جس کے بعد نرسز نے مدد کے لیے آوازیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہر وقت وزیر کے پاس مکمل معلومات نہیں ہوتیں، میں مسلسل معلومات حاصل کر رہا تھا جبکہ میڈیا کی کالز بھی آ رہی تھیں۔صحافی کے سوال کیا کسی ترقی پزیر ملک میں ایسا واقعہ ہوتا تو وزیر مستعفی ہوجاتا آپ استعفیٰ دیں گے؟ کا جواب دیتےہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ تمام باتیں یہاں نہیں کرتا وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔