اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
