ہومبریکنگ نیوزاگر سب کچھ تباہ کردیا تو پھر اتنی بڑی پابندیاں کیوں؟، ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب

اگر سب کچھ تباہ کردیا تو پھر اتنی بڑی پابندیاں کیوں؟، ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے اعلان کردہ بڑے اقتصادی دبا کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے اسے امریکی دعووں سے متضاد قرار دیا ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں امریکی مقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک طرف دعوی کر رہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت ختم کردی گئی، اس کی 100 فیصد فوجی فیکٹریاں تباہ ہوگئی ہیں اور اس کا جوہری پروگرام بھی دفن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتیں واقعی مکمل طور پر ختم کردی گئی ہیں تو پھر امریکا کو تاریخ کی سب سے بڑی مالی کارروائی شروع کرنے اور اپنے تمام اداروں اور طاقتوں کو متحرک کرنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟کاظم غریب آبادی نے امریکی اقتصادی دبا کے اعلان پر طنزیہ انداز میں سوال کیا، کیا یہ فتح ہے یا امریکا کی شکست کا اعتراف؟ان کا یہ بیان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی کارروائی شروع کرنے کی بات کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔