ہومپاکستانرانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ

رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ

مرید کے (سب نیوز)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف ماضی میں بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں، پی ٹی آئی کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ سیاست میں جمہوری طریقہ اپنایا جائے۔

مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ وسائل محدود ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانیہ اور پروپیگنڈا شروع کیا، جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی پروپیگنڈے کا وزارت خارجہ بھی بھرپور جواب دے چکا ہے۔رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سیاسی معاملات کو جمہوری انداز میں حل کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔