ہومبریکنگ نیوزایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر معاشی دباؤ اب امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار ہے، امریکا نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو نقصان پہنچایا، آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھا ہے، تہران فیصلہ کرے معیشت کا گلا گھٹتا دیکھنا ہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنے ہیں، ایران کو جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا امریکا کا مقصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔