اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکڑ عبید اللہ کی پبلک سروسز کے سیکڑ میں شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کی تجویز پر صدر پاکستان آصف زرداری نے ڈاکٹر عبید اللہ کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کر دیا
یاد رہے ڈاکٹر عبید اللہ جب سے سی ای او کا عہدہ سنبھالا ہے ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں ،، جن کی وجہ سے ناصرف ریونیو میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کو بھی ڈبلیو ایچ او سے پر ی کوالیفیکیشن بھی حاصل کی ، اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈریپ کو ریفارم چیئمپین ایوارڈ سے نوازا گیا ،، جبکہ ڈریپ کو ڈیجٹلائزیشن کرنے کا سہرا بھی ڈاکٹر عبید اللہ کو جاتا ہے تاہم ڈاکٹر عبید اللہ ان تمام کامیابیوں کو اپنے ٹیم کے نام کرتے ہیں ۔
