اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو فلاحی اور انسان دوست خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔عاطف اکرام شیخ کو یہ قومی اعزاز پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر دی جانے والی منظوری کے تحت دیا جائے گا، جبکہ وہ 23 مارچ 2027 کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں صدر مملکت سے ایوارڈ وصول کریں گے۔
عاطف اکرام شیخ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ فلاحی و سماجی شعبے میں بھی فعال ہیں۔ وہ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر، ای سی او چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور مجاہد گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ بھی ہیں۔
تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی پر عاطف اکرام شیخ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور فلاحی خدمات سے وابستہ افراد کے لیے بھی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایوارڈ کے لیے نامزدگی انہیں پاکستان کی خدمت اور مزید محنت کے جذبے کو تقویت دے گی۔
صدر مملکت آصف زرداری کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
