ہومتازہ ترینخریداروں کیلئے بری خبر ، سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

خریداروں کیلئے بری خبر ، سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہو گیا۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 62 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 965 روپے فی تولہ ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 373 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔
دوسری جانب قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور زیادہ تر خریدار صرف ضرورت کے تحت ہی خریداری کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔