ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیہ اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں

سعودی عرب کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیہ اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں

جدہ (آئی پی ایس )مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے عہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اہم عمارتوں اور بلند ٹاورز کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے روشن کردیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مختلف علاقوں میں عمارتوں پر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے پرچموں کی روشنیوں نے معاہدے پر عوامی خوشی اور جوش و خروش کی عکاسی کی۔ ان روشنیوں نے تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت اور باہمی یکجہتی کو اجاگر کیا۔

رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی مضبوط بنانے، خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ اور محفوظ و خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط اور مشترکہ تزویراتی مفادات کی بنیاد پر قریبی فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔