ہومبریکنگ نیوزبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئندہ ہونے والی اہم سرگرمیوں اور روابط پر بھی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔