ہومپاکستانآزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ،امن و امان کے پیش نظر 2اضلاع میں پولنگ ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ،امن و امان کے پیش نظر 2اضلاع میں پولنگ ملتوی

مظفرآباد(سب نیوز) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق سیکرٹری داخلہ حکومت آزاد کشمیر کی رپورٹ میں پونچھ اور سدھنوتی میں امن و امان سے متعلق خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جس کے باعث ان اضلاع کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی۔دوسری جانب ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور بعض سیاسی شخصیات و امیدواروں کی جانب سے دی گئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔