ہومپاکستاناٹلی کے نامزد سفیر کا اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانے کا خیرسگالی دورہ

اٹلی کے نامزد سفیر کا اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانے کا خیرسگالی دورہ

اسلام آباد (سب نیوز) ترکمانستان کے سفیر آتاجان مولاموف نے پاکستان کے لیے اٹلی کے نامزد سفیر اوگو چیئرلاتانی کا خیرسگالی دورہ کے موقع پر استقبال کیا۔ملاقات کے آغاز میں ترکمان سفارتکار نے اپنے اطالوی ہم منصب کو سفارتی تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی اور پاکستان میں ان کی سفارتی ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں سفیروں نے ترکمانستان اور اٹلی کے تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران اسلام آباد میں سفارتی کور کی سرگرمیوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، جن میں سفارتی مشنز کے درمیان تعاون، پاکستان کے سرکاری اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ روابط اور تعاون شامل ہیں۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے سفارتی برادری کے اندر باقاعدہ مکالمے اور تعمیری روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں سفیروں نے پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور ترکمانستان اور اٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔