ہومپاکستانپیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنیکا اعلان

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنیکا اعلان

مظفر آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری شکایات پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، اگر نوٹس لے لیا جاتا تو آج ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ بحال ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی احتجاج کرنے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، ہم آج کے انتخابات میں بیلٹ بکس بھرنے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر پولنگ اسٹیشنوں سے نکالنے کے حوالے سے متعدد تحریری شکایات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا اور کم از کم دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ جبر سے آزاد کشمیر میں حکومت نہیں چل سکے گی، ہم ایسے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے،آزاد کشمیر میں عوامی رائے پیپلز پارٹی کے حق میں ہے، لیکن یہاں پر ٹھپے لگائے جارہے ہیں، کیا اس طرح الیکشن جیتے جاتے ہیں، پولنگ افسران ایسے بیلٹ نہ گنیں جن پر مہر نہیں لگی ہوئی، ہم کسی دھونس اور جبر کو نہیں مانیں گے، آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں، شفاف الیکشن ہوں تو مسلم لیگ ن قیامت تک بھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئر بخاری کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن)پر دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ جبر اور دھونس کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن)2024 کے انتخابات میں بھی ناکام رہی تھی اور اب بھی غیر شفاف طریقوں سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے الزام لگایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق حسین کو قتل کیا گیا جب کہ متعدد پولنگ سٹیشنوں کے باہر مسلم لیگ (ن)کے کارکن ووٹروں میں بیلٹ پیپر تقسیم کرتے رہے۔نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتخابی عمل کو کسی صورت آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات قرار نہیں دیا جا سکتا، اس لیے ایسے انتخابات کے نتائج بھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری جماعت ان مبینہ بے ضابطگیوں کے تحت ہونے والے انتخابات کو تسلیم نہیں کرے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔