ہومتازہ ترینوفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش

وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولا کوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور رہیں گے،دھرنے میں شریک سب لوگ دہشتگرد نہیں، ان میں اکثریت محبِ وطن لوگوں کی ہے، وہ خود کو منفی عزائم رکھنے والوں سے الگ کریں اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں،خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ،یہ بیان حکومت یا پارٹی کی پالیسی نہیں ہے، معرکہ حق میں بھی راولاکوٹ کے عوام نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پونچھ کے لوگ سرحدوں کے محافظ اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ راولاکوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور ہمیشہ کشمیری رہیں گے۔انہوں نے دھرنے میں شریک افراد کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں شامل تمام افراد دہشت گرد نہیں، ان میں اکثریت محب وطن لوگوں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد منفی عزائم رکھنے والوں سے خود کو الگ کریں اور حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں۔وفاقی وزیر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت یا حکمران جماعت کی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی راولاکوٹ کے عوام نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، جبکہ پونچھ کے عوام سرحدوں کے محافظ ہیں اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔