تہران: (آئی پی ایس) ایرانی سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا۔
ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ کامیابی کو سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر بھی مستحکم کرنا ضروری ہے، دنیا کو ایران کی جنگ میں کامیابی کو تسلیم کرنا ہو گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے ایران کی اعلیٰ قیادت مسلسل مضبوط ایران کے بیانیے زور دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی طاقت کے حصول کے لیے اتحاد، یکجہتی اور قیادت کے گرد اتفاق رائے ناگزیر ہے، اگر ایران کو مضبوط بنانا ہے تو ہر ایرانی،ہر خاندان اور پورے معاشرے کو مضبوط کرنا ہوگا۔
