اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کرمباکس نے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ سے خیرسگالی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے خطے اور عالمی سطح کے متعدد اہم امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا، جن میں مشرقِ وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال بھی شامل تھی۔
دونوں فریقوں نے تجارت، تعلیم اور دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ)کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ماریشس کے ہائی کمشنر نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پرتپاک استقبال، خوش اخلاقی، خلوص اور عاجزی کو سراہتے ہوئے اس ملاقات کو نہایت مفید اور خوشگوار قرار دیا۔
ماریشس کے ہائی کمشنر کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ، خطے اور عالمی سطح کے اہم امور پر تعمیری تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
