اسلام آباد:(سب نیوز) وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احمد رضا سرور کو نیا وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ہے۔ احمد رضا سرور اس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
احمد رضا سرور کی بطور وفاقی سیکرٹری داخلہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
