ہومپاکستانبیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا

بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا

لاہور: (آئی پی ایس) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، بیرسٹر ظفراللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا۔
گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے۔ سابق ایڈووکٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کے استعفے کے بعد عہدہ خالی ہوگیا تھا۔سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات ہونے پر استعفا دیا تھا۔
واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفراللہ خان مسلم لیگ ن کے رہنما بھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔