ہومپاکستانجنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش

جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش

راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Field Marshal Syed Asim Munir called on General Syed Aamer Raza

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔