ہومتازہ ترینپی ای ایس عہدیداران کا میٹرک طلباء کے آئی سی سی میں فرسٹ ایئر داخلوں پر آمادگی کا اظہار

پی ای ایس عہدیداران کا میٹرک طلباء کے آئی سی سی میں فرسٹ ایئر داخلوں پر آمادگی کا اظہار

اسلام آباد(سب نیوز) پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی (پی ای ایس ) کے عہدیداران نے اسلام آباد کیریئر کالج میں میٹرک کے طلباء کی فرسٹ ائیر میں داخلے کروانے پر آمادگی ظاہر کر دی ۔ پی ای ایس بہارہ کہو زون کے صدر راجہ خالد کی قیادت میں پرنسپلز کے وفد نے چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار اور پروفیسر محمد عامر سے ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

پروفیسر عامر نے وفد کے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد کریئر کالج فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز لینے والا پیشہ وارانہ تعلیمی ادارہ ہے۔ جو معیاری اور سستی تعلیم دے کر اہلیان بہارہ کہو و گرد و نواح کے علاقے کے لوگوں کی خدمت کر رہا ہے۔ آئی سی سی فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز لینے والا بہارہ کہو کا سب بہارہ کہو کا نمایاں ادارہ ہے۔ جس میں کمپیوٹر، سائنس لیبارٹریز میں عملی اور نصابی نالج دینے کے لئے محنتی، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کئی سالوں سے مستقل مزاجی سے کام پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ آئی سی سی مقابلے میں مثبت کردار ادا کرتا آیا ہے۔ ہم میٹرک کے تعلیمی اداروں میں ٹیچر ٹریننگ، بورڈ پیٹرن کے مطابق MCQ, s کی ترسیل اور پریکٹیکل میں تعاون کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ باہمی تعلیمی تعاون سے بہارہ کہو میں پیشہ وارانہ سوچ پیدا کر رہے ہیں۔

ہماری توجہ کا محور و مرکز طلباء کے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنانا ہے۔ انکو پاکستان کی نامور میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے دلوانا ہے۔ پی ای ایس بہارہ کہو زون کے صدر راجہ خالد نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج 2015 سے فیڈرل بورڈ کے بہترین نتائج دے رہا ہے۔ میٹرک سکول چلانے والے تمام سکولز کے پرنسپل ائی سی سی میں فرسٹ ائیر کے طلباء کے داخلے کروائیں۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ کی رجسٹریشن،ایڈمشن اور بورڈ سے الحاق پر فیسوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی سیکٹر کے مفادات کے برعکس فیڈرل بورڈ کی پالیسیوں کے خلاف راست اقدام کریں گے۔ پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی نے کہا کہ پی ای ایس کے اراکین سکولوں کو فیس میں رعایت دیں گے۔ پرنسپل جب چاہیں میرے دفتر میں آسکتے ہیں۔ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ راجہ خالد بہارہ کہو میں نجی تعلیمی سیکٹر میں ایمرجنگ لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ انکے عہدیداران اور پرنسپلز کی اسلام آباد کیرئیر کالج میں آمد پر دلی خوشی ہوئی۔ وہ اپنے طلباء کے فرسٹ ائیر کے داخلوں کے انتخاب کریں گے۔ تو انکو اپنا فیصلے پر ندامت نہیں ہوگی۔ کالج سیکشن میں طلباء کو فیڈرل بورڈ میں بہترین نتائج دیں گے۔ مشاورتی اجلاس کے بعد آئی سی سی نے پرنسپلز کے لئے پرتکلف کھانے کا انتظام کر رکھا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔