اسلام آباد(سب نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید سرمد علی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں پرنٹ میڈیا پر ایک کالم کے شائع ہونے پر این سی سی آئی اے کی جانب سے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کا معاملہ زیر غور آیا ،، جس میں یہ امر سامنے آیا کہ اخبار میں شائع ہونے والا کالم ڈیلیٹ کر دیا گیا جس پر سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر کالم میں کوئی غلطی تھی تو ہی کالم ڈیلیٹ کیا گیا اس امر بھی دیکھنا چاہیے کی کالم لکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے بعد میں ڈیلیٹ کروا دیں ،، متعلقہ کالم نگار کو اس عمل پر صفائی دینی چاہیے ،، این سی سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ابھی نوٹس جاری کیا ہے مقدمہ درج نہیں کیا ،، تاہم سینٹ قائمہ کمیٹی نے پرنٹ میڈیا اور ویب سائیٹ پر خبر کے خلاف این سی سی آئی اے کو کاروائی سے روک دیا معاملے کو پریس کونسل آف پاکستان بھیجوانے کی ہدایت کر دی
چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سید سرمد علی کا بڑا فیصلہ ،، پرنٹ میڈیا میں چھپنے والی خبر پر این سی سی آئی اے کو کاروائی سے روک دیا ،، معاملہ پریس کونسل کو بھیجنے کی ہدایت ،، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔-
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
