ہومتازہ تریناسلام آباد عدلیہ کی منی لانڈرنگ کی تفتیش اور عالمی فریم ورک پر چوتھی تعارفی نشست میں شرکت

اسلام آباد عدلیہ کی منی لانڈرنگ کی تفتیش اور عالمی فریم ورک پر چوتھی تعارفی نشست میں شرکت

پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پاکا) نے اسلام آباد ضلعی عدلیہ کے ججوں کے لیے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تفتیش، قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار اور عالمی فریم ورک کے موضوع پر اپنی چوتھی ایک روزہ تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے وژن اور رہنمائی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے انسدادِ منی لانڈرنگ کے نظام کے بارے میں فہم کو بڑھانا اور عدلیہ، تفتیشی اداروں، پراسیکیوٹرز، مالیاتی اداروں اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج مسٹر جسٹس محمد اعظم خان نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اہم تعارفی نشستیں منعقد کرنے پر نیب اور پاکا کو سراہا اور پیچیدہ مالیاتی شواہد کا جائزہ لینے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں عدلیہ کے بنیادی کردار پر زور دیا۔۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ منی لانڈرنگ معاشی استحکام اور عوامی جوابدہی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، جس کے لیے کثیر الادارہ جاتی تعاون اور انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب مسٹر ناصر سہیل، ڈائریکٹر جنرل نیب محمد طاہر اور محترمہ نور السحر نے شرکاء کو اس موضوع پر تکنیکی اور قانونی معلومات فراہم کیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکا مسٹر غلام صفدر شاہ نے، جنہوں نے خیرمقدمی کلمات بھی پیش کیے اور ایک سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر پاکا کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا-

تقریب کا اختتام شریک ججوں میں اسناد کی تقسیم اور یادگاری شیلڈز کے تبادلے کے ساتھ ہوا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔