اسلام آباد: (سب نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسر امبر گیلانی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امبر گیلانی اس وقت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) میں وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن کے تحت ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امبر گیلانی کا تبادلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں گی۔

