اسلام آباد (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کردی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے مشترکہ طور پر کی۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ پاکستان کے پائیدار عزم اور تنظیم کے علاقائی امن، باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے وژن سے وابستگی کی علامت ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایس سی او کے مقاصد اورعلاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے 25سال مکمل، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
