ہومتازہ ترینمعاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پُل تباہ کر دیں گے ، ٹرمپ کی نئی دھمکی

معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پُل تباہ کر دیں گے ، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے توانائی اہداف کو آخر میں نشانہ بنائیں گے، ایران کے تمام بجلی گھر تباہ کر دیں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہوں کہ اب کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے تمام پل بھی تباہ کر دیں گے، ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنےکی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں، یہاں تک کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو جائیں۔
امریکی صدر کا دوران انٹرویو مزید کہنا تھا کہ امریکا کے نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔