ہومپاکستانسیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 6دہشتگرد جہنم واصل، آپریشن شعبان میں ہلاکتیں 85ہو گئیں

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 6دہشتگرد جہنم واصل، آپریشن شعبان میں ہلاکتیں 85ہو گئیں

کوئٹہ /روالپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 6دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاکتوں کی تعداد 85ہو گئی ہے۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتن الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خوارجی دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں۔بلوچستان میں فتن الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران زمینی اور فضائی کارروائیوں میں خوارجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 6دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 85ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔