ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کی واشک کے علاقے ماشکیل میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی واشک کے علاقے ماشکیل میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں پانچ بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے انسانیت سوز جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کے لیے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔