ہومتازہ ترینایرانی بیمار ذہنیت کے حامل لوگ ہیں، ٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعوی

ایرانی بیمار ذہنیت کے حامل لوگ ہیں، ٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعوی

واشنگٹن (سب نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل بحری ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا کے اہم تیل سپلائی روٹ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نے بیان میں کہا کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے دعوں کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہاز کی آمدو رفت جاری ہے۔
امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ی بحریہ کے کمانڈرنے حال ہی میں کہا کہ ایرانی فورسز کی شناخت، نگرانی اور مسلسل نظر رکھنے کے بغیر کوئی بھی غیرملکی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا ہے۔سینٹکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس نہیں ہے، یہ بدستور بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور امریکی افواج نے تعینات ہیں اور بحال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ان تمام جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے جو قانونی طور پر بین الاقوامی بحری راستے سے گزرنا چاہتے ہیں، امریکی افواج موجود ہے اور جہازوں کی آمد ورفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بلاجواز جارحیت، ہراسانی، دھمکیوں اور بدلہ لینے کے اعلان کے باوجود امریکی فوج جہازوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔امریکی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں ہے اور ٹریفک جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔