ہومپاکستانپاکستان اور ترکیہ میں خاندان، سماجی خدمات اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ میں خاندان، سماجی خدمات اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے ملاقات، خواتین کے حقوق، خاندانی نظام کے استحکام اور سماجی تحفظ کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خاندان، سماجی خدمات اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، دونوں ممالک نے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نزیر تارڑ اور ترک وزیر ماہینور اوزدمیر گوکتاش نے ڈیجیٹل اسپیس میں خاندانی نظام کے تحفظ، بچوں اور خواتین کے حقوق کے فروغ اور مشترکہ پالیسی اقدامات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔پاکستان اور ترکیہ کا خاندانی فلاح، خواتین کے حقوق، سماجی تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق۔دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خاندان کے ادارے کے استحکام، خواتین کے تحفظ اور سماجی بہبود کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔