اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے مملکت سعودی عرب کی فیملی افیئرز کونسل کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر میمونہ الخلیل سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خواتین کے حقوق، خاندانی نظام اور او آئی سی کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی اصلاحات، خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور باہمی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو تعلیم، وراثت، کاروبار اور معاشرتی زندگی میں بھرپور حقوق عطا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ، حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہاکہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے خاتون وزیرِاعظم منتخب کی، جبکہ آج پاکستانی خواتین قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان اور مملکت سعودی عرب نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے، خاندانی نظام کے استحکام اور مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرانسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے سعودی فیملی افیئرز کونسل کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، خواتین کے حقوق پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
