ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز) مملکت سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی غرض سے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک و عوام کے مشترکہ مفاد میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔