ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی رکن ایوانِ بالا لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی رکن ایوانِ بالا لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد: برطانیہ کے رکن ایوانِ بالا لارڈ عامر سرفراز نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لارڈ عامر سرفراز نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کی خدمات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر برطانیہ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عوامی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔