ہومبریکنگ نیوزسکیورٹی خدشات: ٹرمپ نے ترکیے سے واپسی پر قطر کے دیے ہوئے طیاریکے بجائے پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا

سکیورٹی خدشات: ٹرمپ نے ترکیے سے واپسی پر قطر کے دیے ہوئے طیاریکے بجائے پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا

انقرہ(آئی پی ایس )امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ سے واپسی پر ایران سے کشیدگی کے پس منظر میں سیکرٹ سروس کے کہنے پر پرانے طیارے میں سفر کیا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق نیٹو کانفرنس کے خاتمے پر ٹرمپ نے قطر سے تحفے میں ملے طیارے کی بجائے ائیرفورس ون میں سفر کیا تھا۔

خود ٹرمپ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نیکہاکہ وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہیں ایران قتل کرنا چاہتا ہے لیکن طیاریکی تبدیلی کا سکیورٹی خدشات سے تعلق نہیں۔امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے جس پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا اس پرواز میں کھڑکیوں کے شیڈز اوپر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس طیارے نے دوران پرواز اپنا ٹریکر بھی بحیرہ اسود پار کرنے تک بند رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔