ہومتازہ ترینامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی عہدیدار

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری، تنازع کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی عہدیدار

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی عہدیدار نے بتایا کہ حملوں کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی حل تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات بدستور جاری ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل بھی جاری ہے تاکہ تنازع کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔